کراچی میں تحریک انصاف کا احتجاج ،پولیس کا لائحہ عمل تیار
جلاو‘ گھیراو‘ یا ز بردستی د کان، دفتر یا کاروبار بندیا قانون ہاتھ میں لینے والے افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا، پولیس چیف
جمعرات 11 دسمبر 2014 13:32
کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پلان سی کے تحت کل جمعہ کو کراچی بند کرانے کی منصوبہ بندی کے جواب میں پولیس نے بھی لائحہ عمل تیار کرلیا ہے۔ کراچی پولیس چیف کا کہنا ہے کہ کسی کو قانونی شکنی نہیں کرنے دیں گے۔ کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے میڈیا کو بتایا کہ کراچی میں احتجاج یا جلسہ جلوس کرنا کسی بھی شہری کا جمہوری حق ہے دفعہ 144 کے تحت پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے کی بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے آج جمعہ کو شہر بند کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا کہ کوئی شہری اپنی مرضی سے اپنی دکان، دفتر یا کاروبار بند کرنے کا اختیار رکھتا ہے لیکن اس سلسلے میں کسی کو دھونس، دھاندلی یا زبردستی نہیں کرنے دیں گے۔(جاری ہے)
جلاو‘ گھیراو‘ یا قانون ہاتھ میں لینے والے افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے آج کے حوالے سے کراچی کے 25 سے زائد مقامات پر احتجاج کرنے کا لائحہ فراہم کیا ہے۔ جس کے تحت شاہراہ فیصل نرسری، کلفٹن تین تلوار، نمائس چورنگی، ملیر، نارتھ ناظم آباد، صدر اور لیاری کے علاقوں میں مرکزی پروگرام ہونگے۔ غلام قادر تھیبو کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کرنے والے رہنماو‘ں اور کارکنوں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ پولیس چیف کے مطابق آج شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے انہوں نے توقع ظاہر کی کراچی میں فیصل آباد کے احتجاج جیسی صورتحال نہیں ہوگیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.