Live Updates

ذمہ داروں کی گرفتاری کے بغیر انتخابی دھاندلی بے نقاب نہیں ہوسکتی :عمران خان

جمعرات 11 دسمبر 2014 15:42

ذمہ داروں کی گرفتاری کے بغیر انتخابی دھاندلی بے نقاب نہیں ہوسکتی :عمران ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار کی بنیادی وجہ انتخابی دھاندلی ہے، اگر میاں نواز شریف انتخابی دھاندلی کی انکوائری کی حامی بھرلیتے اور ہمارے مطالبے پر کوئی ایک حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروا لیتے تو آج ملک ان مسائل کا شکار نہ ہوتا ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں ایاز صادق دھاندلی کے زور پر سپیکر منتخب ہوئے ، اگر وہ حقیقی معنوں میں عوامی طاقت کے بل پر جیتے ہیں تو پھر انہیں انتخابی حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں احتسابی عمل شفاف نہ ہونے سے قومی ادارے تباہ ہوگئے ، جس ملک میں جمہوری نظام حکومت نافذ ہو وہاں ملک کی سیاسی قیادت کا احتساب کیا جاتا ہے لیکن اس ملک میں ایسا کوئی نظام رائج نہیں ، عمران خان نے کہا کہ وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا میں دھاندلی کی شکایت پر ہم کوئی بھی حلقہ کھولنے کو تیار ہیں ، عمران خان نے کہا کہ دھاندلی صرف میرا نہیں اس قوم کے مستقبل کا مسئلہ ہے جس کا مکمل خاتمہ ضروری ہے ،

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :