
شہید فلسطینی وزیر کے پوسٹ مارٹم سے متعلق متضاد دعوے،
موت کاری ضرب، اشک آور گیس اور مناسب طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی،فلسطینی اوراردنی ڈاکٹرز
جمعرات 11 دسمبر 2014 18:28
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) اسرائیلی اور فلسطینی حکام نے گذشتہ روز احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی پولیس سے جھڑپ کے دوران جاں بحق ہونے والے فلسطینی وزیر زیاد ابو عین کی نعش کے پوسٹ مارٹم سے متعلق متضاد دعوے کئے ہیں۔
(جاری ہے)
ایک سینئر فلسطینی اہلکار حسین الشیخ نے خبر رساں ادارے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ پچپن سالہ زیاد ابو عین کا پوسٹ مارٹم کرنے والے فلسطینی اور اردنی ڈاکٹروں نے بتایا کہ فلسطینی عہدیدار کی موت کاری ضرب، اشک آور گیس اور مناسب طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی۔
تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ تک رسائی رکھنے والے اسرائیلی طبی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی وزیر کی موت گردن دبوچنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے دباو اور اس کے بعد دل کے دورے کی وجہ سے ہوئی۔درایں اثنا اسرائیلی فوج نے میبنہ طور پر مغربی کنارے میں مزید کمک تعینات کر دی ہے کیونکہ سینئر فلسطینی وزیر کے قتل کے بعد علاقے میں غمزدہ شہری مزید احتجاجی مظاہروں کی تیاری کر رہے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
-
روس میں 30 سالوں کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ
-
فلسطینی کارکن محمود خلیل کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
-
بھارت میں مودی حکومت کے خلاف ملک گیر ہڑتال، ایک دن میں معیشت کو 15 ہزار کروڑ کا نقصان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.