ورلڈ کپ کی تاریخ ایک مرتبہ پھر دہرائی جارہی ہے اور 2015 کے ورلڈ کپ میں بعض ایسی حقیقتیں سامنے آئینگی،
شاہین آئندہ ورلڈ کپ میں بھی وہی کٹ زیب تن کریں گے جسے قومی ٹیم نے 1992 ورلڈ کپ میں پہن کر کرکٹ کی دنیا پر راج کیا تھا، تاریخ میں پہلی مرتبہ کلر کٹس کا آغاز 1992 میں ہوا اور اس وقت پاکستان کے حصے میں ہلکے سبز رنگ کی ٹی شرٹ آئی اورایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ 2015 کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے اسی ٹی شرٹ کا انتخاب کیا گیا ، 1992 میں عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ اپنے نام کیا جن کا تعلق میانوالی کے نیازی خاندان سے ہے اورایک مرتبہ پھر 2015 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے کپتان مصباح الحق کا تعلق میانوالی کے ہی نیازی خاندان سے ہے
جمعرات 11 دسمبر 2014 22:17
دبئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء ) ورلڈ کپ 2015 کے شروع ہونے میں صرف 65 دن باقی رہ گئے اور حسن اتفاق دیکھئے کہ شاہین آئندہ ورلڈ کپ میں بھی وہی کٹ زیب تن کریں گے جسے قومی ٹیم نے 1992 ورلڈ کپ میں پہن کر کرکٹ کی دنیا پر راج کیا تھا۔1992 ورلڈ کپ کی تاریخ ایک مرتبہ پھر دہرائی جارہی ہے اور 2015 کے ورلڈ کپ میں بعض ایسی حقیقتیں سامنے آئینگی جو 1992 میں دکھائی دی تھیں آئندہ برس ہونے والے کرکٹ کے بڑے میلے کی میزبانی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا مشترکہ طور پر کریں گے جب کہ 1992 کے ورلڈ کپ کی میزبانی بھی انہیں دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر کی تھی۔
اسی طرح کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کلر کٹس کا آغاز 1992 میں ہوا اور اس وقت پاکستان کے حصے میں ہلکے سبز رنگ کی ٹی شرٹ آئی اورایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ 2015 کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے اسی ٹی شرٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
کرکٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے 1992 میں عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ اپنے نام کیا جن کا تعلق میانوالی کے نیازی خاندان سے ہے اورایک مرتبہ پھر 2015 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے کپتان مصباح الحق کا تعلق میانوالی کے ہی نیازی خاندان سے ہے۔
ورلڈ کپ 2015 میں کامیابی کے لئے زمینی حقائق پاکستان کے فیور میں ہیں جب کہ قومی ٹیم کھیل کے تمام شعبوں میں بھی بھرپور فٹ ہے لیکن ان زمینی حقائق کو حقیقت کا اصل روپ پہنانے کے لئے شاہینوں کو 65 روز بعد متحد ہوکر جان توڑ کوشش کرنا ہوگی۔ےمتعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان
-
پاکستان کا 13 سال بعد ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور
-
بابر اعظم زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ سے ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے
-
جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی
-
ٹیم کی توجہ بھارت کیخلاف میچ جیتنے سے زیادہ ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے پر مرکوز ہے : صائم ایوب کا انکشاف
-
پاکستان ہاکی ٹیم آج سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا فائنل کھیلے گی
-
آئرلینڈ کیخلاف شکست، بابر اعظم کی سنگین غلطی کی نشاندہی کر دی گئی
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے لیے تیار: رپورٹ
-
بابر اعظم کے پاس ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرنے کا موقع
-
آٹو گراف دیتے ہوئے معروف ٹینس کھلاڑی پر حملہ
-
آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست ، چیئرمین پی سی بی ڈبلن پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.