نیب نے اپنے قیا م سے اب تک 261ارب روپے کی ریکوری کی ہے 5824مقدمات میں سے 4777نمٹائے جا چکے ہیں،قمرزمان چوہدری،
ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ،کرپشن کی روم تھا م کے لیے آگاہی مہم شروع کردی ہے ۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 11 دسمبر 2014 23:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) چےئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب نے اپنے قیا م سے اب تک 261ارب روپے کی ریکوری کی ہے 5824مقدمات میں سے 4777نمٹائے جا چکے ہیں ، ملک میں کرپشن کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ،کرپشن کی روم تھا م کے لیے آگاہی مہم شروع کردی ہے ۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر راشد بن المسعود کی سربراہی میں وفد نے چےئرمین قمر زمان چوہدری سے نیب ہیڈ کواٹر میں ملاقات کی اس دوران چئیرمین نیب نے ادارے کے قیام سے اب تک کے اہداف ، کامیابیوں اور ادارے کے کام سے وفدکو آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیب پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کردار ادا کررہاہے بلکہ اقوام متحدہ کے کرپشن کے خلاف کنونشن کے تحت باہمی قانونی معاونت سے متعلقہ معاملات میں عالمی سطح پر بھی مرکزی ادارہ ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیب اپنے کام اور عمل کے حوالے سے خودمختار ادارہ ہے ۔ 1999ء کے نیب آرڈنینس کے تحت نیب کا ادارہ کار فاٹا ،پاٹا اور گلگت بلتستان سمیت پورے پاکستان پر محیط ہے ۔
جبکہ اقوام متحدہ کے کرپشن کے خلاف کنونشن (یواین سی اے سی ) سے متعلقہ سرگرمیوں کے لیے فوکل ایجنسی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نیب کو 1999ء سے 2899کرپشن کیسز کی تحقیقات کے لیے دئیے گئے جن میں سے 2629کی تفتیش مکمل کی جا چکی ہے ۔ چےئرمین نیب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے نیب کی مستقبل کے حوالے سے انسداد کرپشن مہم کے حوالے سے وفد کو آگا ہ کیا ۔ ورلڈ بینک کے وفد نے چےئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی سربراہی میں ادار ے کی جانب سے پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہوئے کرپشن کی روک تھام اور آگاہی پرگراموں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ" بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.