علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی)آئی ای ٹی( کے زیر اہتمام فیکلٹی آف عربی و علوم اسلامیہ کے لئے "ٹی وی/ریڈیو سکرپٹ رائٹنگ"کی پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ 15۔دسمبر 2014ء سے شروع ہوگی

جمعہ 12 دسمبر 2014 18:55

اسلام آباد ) اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر 2014ء( علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی)آئی ای ٹی( کے زیر اہتمام فیکلٹی آف عربی و علوم اسلامیہ کے لئے "ٹی وی/ریڈیو سکرپٹ رائٹنگ"کی پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ سوموار 15۔دسمبر 2014ء سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

تربیتی ورکشاپ کی افتتاح تقریب صبح ساڑھے آٹھ 8:30 am) (بجے یونیورسٹی کے کونسل ہال میں منعقد ہوگی جس کی صدارت وائس چانسلر  پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے۔

پانچ روزہ ٹی وی/ریڈیو سکرپٹ رائٹنگ کی تربیتی ورکشاپ میں یونیورسٹی کے چاروں ڈین  انتظامی اور تدریسی شعبوں کی سربراہ  پروڈیوسرز  ماس کمیونیکشن کے انٹرنیز اور ریکارڈنگ کے کارکن شرکت کریں گے۔یونیورسٹی کا انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی 5۔روزہ سکرپٹ رائٹنگ ورکشاپ فیکلٹی ممبرز اور یونیورسٹی کے پروڈیوسرز کی تربیت کے لئے منعقد کررہا ہے۔ ورکشاپ کے ریسورس پرسن  ڈاکٹر اقبال فہیم جوزی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :