شاہ محمود قریشی اور پرویز رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ
جمعہ 12 دسمبر 2014 19:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے درمیان نجی ٹی وی پر فون کے ذریعے دلچسپ مکالمہ ہوا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم پر امن احتجاج کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ لاہور میں ہونے والے احتجاج میں رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی کو مت لایئے گا تاکہ احتجاج پر امن ہو سکے۔
اس کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آپ شیخ رشید کو لاہور مت لایئے گا تاکہ احتجاج پر امن ہی رہے۔شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ شکر ہے غلطی سے ہی سہی لیکن پرویز رشید کے منہ سے سچ نکل ہی گیا۔پنجاب میں بجلی کی بندش کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت نے جان بوجھ کر ان کے کراچی احتجاج کے باعث بجلی بندکی۔(جاری ہے)
پرویز رشید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس وقت بجلی بند ہوئی اس وقت وزیر اعظم نواز شریف پریس کانفرنس کر رہے تھے۔
بجلی پنجاب نے نہیں نیشنل گرڈ سٹیشن سے بند ہوئی۔پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی بند نہیں کی گئی ، اللہ شاہ محمود قریشی کو بھی سچ بولنے کی توفیق دے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل گرڈ سٹیشن کا سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے جس کی مرمت اور تبدیلی کی جا رہی ہے۔شاہ محمود قریشی نے سوال کیا کہ جنہوں نے بجلی کی بندش کے حوالے سے کوتاہی کا مظاہرہ کیا کیا ان کے خلاف کاروائی ہو گی؟جس کے جواب میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ بجلی جان بوجھ کر بند نہیں کی گئی۔آج صبح بجلی ٹرپ ہوئی تھی جس کے بعد فوراً بحال کر دی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.