امریکہ‘ پاکستانی شہریوں سمیت دس جعلی ٹریول ایجنٹوں پر فرد جرم عائد کردی گئی

ہفتہ 13 دسمبر 2014 17:17

امریکہ‘ پاکستانی شہریوں سمیت دس جعلی ٹریول ایجنٹوں پر فرد جرم عائد ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) امریکہ میں پاکستانی شہری سمیت دس جعلی ٹریول ایجنٹوں پر غیرقانونی سفری سکیموں بارے فرد جرم عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مانہاتان ضلعی اٹارنی سائرس آرونیس نے بتایا کہ نیویارک کی سپریم کورٹ نے 48 سالہ صداقت علی اور 42 سالہ سمیت چاؤلہ سمیت دس ٹریول ایجنٹوں پر غیرقانونی طریقے سے لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے‘ فراڈ اور دھوکہ دہی کی فرد جرم عائد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان افراد کا تعلق پاکستان‘ بھارت اور امریکہ سے ہے جو لوگوں کو دوسرے ملک بھیجنے کے بہانے ان سے رقم بٹورتے تھے۔