آئی ڈی پیز نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا۔۔۔
ملاقات نہ ہوئی تو پھر ڈی چوک میں دھرنا دیں گے، ذرائع
اتوار 14 دسمبر 2014 13:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 14دسمبر 2014ء) شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب کے باعث بے گھر ہونیوالے آئی ڈی پیز نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا‘ ملاقات نہ ہوئی تو پھر ڈی چوک میں دھرنا دیں گے۔ ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔
(جاری ہے)
14دسمبر 2014ء کو بتایا کہ محسود قبیلے نے گذشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان‘ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن‘ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی اور قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپاؤ پر واضح کیا کہ آئی ڈی پیز کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کرائی جائے یا پھر ہمارے ساتھ ڈی چوک پر دھرنا دیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں نے گذشتہ دنوں اسفند یار ولی کے گھر میں جرگہ کیا اور مولانا فضل الرحمان سے کا کہ آپ وزیراعظم سے ملاقات کریں اور انہیں مسائل سے آگاہ کریں جس پر مولانا فضل الرحمن کی لندن روانگی سے قبل وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.