میاں محمو دالر شید کی قیادت میں تحر یک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کی علامہ اقبال ٹاؤن سے داتا در بارتک احتجاجی ریلی ،کارکنان ”گو نواز گو “ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ‘کون بچائے گا پاکستان ‘عمران خان اور وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگاتے رہے، عوام نے تبدیلی کے حق میں اور حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے‘میاں محمو دالر شید کا ریلی کے شر کاء سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو
اتوار 14 دسمبر 2014 00:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14دسمبر۔2014ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید کی قیادت میں تحر یک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کی علامہ اقبال ٹاؤن سے داتا در بارتک احتجاجی ریلی نکالی گئی ‘کارکنان ”گو نواز گو “ظلم کے ضابطے ہم نہیں مانتے ‘کون بچائیگا پاکستان عمران خان اور وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگاتے رہے ‘ریلی کے دوران تاجروں اورعوام کو آج (سوموار ) کے یوم احتجاج میں بھر پور شر کت کی دعوت دی گئی جبکہ اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالر شید نے کہا کہ عوام نے تبدیلی کے حق میں اور حکمرانوں کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے ۔
اتوارکے روز لاہور اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالر شید کے انتخابی حلقے سے نکالے جانیوالی ریلی علامہ اقبال ٹاؤن سے مختلف راستوں سے ہو تے ہوئے داتا دربار پہنچی جبکہ ریلی میں تحر یک انصاف کے راہنما اویس لیاقت ‘رانا اختر حسین ‘فہیم چوہدری ‘فیصل عمران ‘احمد وسیم ‘میاں شکیل احمد ‘رانا اصغر ‘راجہ شبیر احمد ‘مہر شبیر ہیر و ‘عدنان ملک اور دیگر نے شر کت کی جبکہ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں عمران خان کی تصاویر ‘بینرز اور پہلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر عمران خان ‘آج کے احتجاج کے حق میں حکمرانوں کے خلاف نعرے درج تھے داتا در بار کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالر شید نے کہا کہ لاہور کے عوام نے عام انتخابات میں بھی تحر یک انصاف کا ساتھ دیا مگر حکمرانوں نے دھونس اور دھاندلی سے عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ مار دیا جسکے خلاف ہم عمران خان کی قیادت میں سڑکوں پر انصاف مانگ رہے ہیں اور جب تک ہمیں انصاف نہیں ملے گا اس وقت تک پر امن احتجاج جا ری رہیگا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.