موٹروے کی تعمیر نو کا افتتاح ، ہمارے پاس ترقی والا پلان ڈی ہے اور تحریک انصاف کے پاس تباہی والا:نواز شریف
پیر 15 دسمبر 2014 12:57
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے اپنے "پلان ڈی"اور تحریک انصاف کے پلان ڈی میں فر ق واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ترقی والا پلان ڈی ’ڈیویلپمنٹ‘ہے اورتحریک انصاف کے پاس تباہی والاپلان ڈی’ڈسٹرکشن‘ ہے۔لاہور اسلام آباد موٹروے کی تعمیر نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت نے ملک کی ترقی کے لیے پلان ڈی بنایاہے تاکہ ملک میں خوشحالی آئے لیکن کچھ لوگوں کا پلان ڈی ملک میں جلاﺅ گھیراﺅ کے لیے ہے ۔
نواز شریف نے کہاکہ ہم نے جب بھی ملک کو ترقی کے راستے پر چلانے کی کوشش کی تو راستے میں پتھر نہیں بلکہ پورے پہاڑ کھڑے کر دے گئے ،جب موٹر وے کی تعمیرشروع کی گئی تو رتنے رکھے جاتے تھے لیکن اب دھرنے دیے جاتے ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جو لوگ موٹروے پر تنقیدکرتے تھے آج وہ بھی اس پر سفر کرتے ہیں اور اس کی تعریف کرتے ہیں کیونکہ پاکستان میں موٹر وے ایشیائی ممالک میں سب سے پہلے بننے والی موٹروے ہے ۔
انشاللہ جلد لاہور موٹر وے کا آغاز کر دیاجائے گا اور ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد ملک میں سڑکوں کا جال بچھا دیں کیونکہ اس سے ملک میں روزگار آئے گا ،سرمایہ کاری آئے گی، سرمایہ کاری آئے گی تو بجلی سستی ہو گی جس سے ملکی معیشت کا پہیہ چلے گا ،کاشتکار اور مزدور طبقہ خوشحال ہو گا۔ آئندہ انتخابات میں قوم جب ترقیاتی کاموں کے بارے میں سوال کرے گی تو ہمارے پاس یہ ریکارڈ ہے کہ ہم نے معیشت کو کھڑا کیا،تیل کی قیمتیں کم کیں ،ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا لیکن دھرنا سیاست کرنے والی جماعتوں کے پاس یہ ریکارڈ ہو گا کہ ہم نے ملک میں گھیراﺅ جلاﺅ کا پیغام دیا ،ملک کی املاک کو نقصان پہنچایا،پارلیمنٹ اور سرکاری ٹی وی کی بلڈنگ پر حملہ کیا،جمہوریت کو گالیاں نکالیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.