شاہ محمود کے جنوبی پنجاب کے اہم سیاسی خاندانوں سے رابطے
پیر 15 دسمبر 2014 16:28
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15دسمبر 2014ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب کے اہم سیاسی خاندانوں سے رابطے کرکے انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے آمادہ کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے جنوبی پنجاب سے اہم شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کا ٹاسک شاہ محمودقریشی اور جہانگیر ترین کو دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے بیان جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جو پیپلزپارٹی میں رہنا چاہتا ہے رہے جو امپائر کی انگلی کا انتظار کرنے والوں کا ساتھ دینا چاہتا ہے بے شک چلا جائے پرپیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنماﺅں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے بھی ناراض خاندانوں اور رہنماﺅں سے رابطے کئے ہیں تاکہ انہیں تحریک انصاف میں جانے سے روکا جاسکے ، شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے والد ملک غلام محمد نور ربانی کھر، سابق ایم این اے خواجہ شیراز محمود سمیت پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے جنوبی پنجاب کے متعدد اہم سیاستدانوں سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، دوسرے مرحلے میں غلام محمد نور ربانی کھر اور سابق ایم این اے خواجہ شیراز محمود کے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا قوی امکان پیدا ہو گیا ہے بلکہ جلد ہی ان کی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.