امریکی صدربار اک اوباما کا وزیر اعظم میا ں محمد نواز شر یف کو ٹیلی فو ن

بدھ 17 دسمبر 2014 12:49

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء)امریکی صدربار اک اوباما نے وزیر اعظم میا ں محمد نواز شر یف کو ٹیلی فو ن کر کے پشا ور واقعہ میں جا نی وما لی نقصا ن پر گہر ے دکھ و رنج کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑ ی میں امر یکہ اور اسکی عوا م پا کستا ن کے سا تھ ہیں اور امریکا پاکستان کی متشدد انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں حمایت جاری رکھے گا۔

وا ئٹ ھا و س کے مطا بق صدر اوباما نے منگل کو آرمی پبلک اسکول پشا ور پر حملے کی بھر مز مت کی ہے اور انھو ں وزیر اعظم پا کستا ن میا ں محمد نواز شر یف کو ٹیلی فو ن بھی کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے طلبہ اور اساتذہ پر یہ تباہ کن حملہ کرکے ایک مرتبہ پھر اپنی سفاکیت ظاہر کردی ہے۔انھوں نے کہا کہ ''ہم پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکا کی جانب سے حکومتِ پاکستان کی دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے اور خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے کہا کہ اْن کی دعائیں بچوں کے خاندانوں کے لیے ہیں۔ اوباما کے مطابق طلبا اور اساتذہ کو نشانہ بنا کر طالبان نے ایک مرتبہ پھر ظاہر کیا ہے کہ وہ اخلاقی اعتبار سے بدراہ لوگ ہیں۔ اوباما نے یہ بھی کہا کہ پریشانی کے اِس لمحے میں امریکا پاکستانی قوم کے ساتھ ہے۔ ادھر جان کیری نے میاں محمد نواز شریف سے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان نے عالمی سطح پر جو قربانیاں دی ہیں وہ قابل تعریف ہیں اور آئندہ بھی ہم اس سلسلے میں پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے ، انہوں نے سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بچوں پر حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ، ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی اس حوالے سے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو فون کیا اور ان کو یقین دلایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ پاکستان کی مدد جاری رکھے گا