دنیا بھر کے اخبارات ، نیوز ویب سائٹس ، ٹیلی ویژن اور دیگر ذرائع ابلاغ پشاور میں بچوں کے قتل عام پر چیخ اٹھے
بدھ 17 دسمبر 2014 15:38
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پشاور کے المناک سانحے نے پوری دنیا کو ہلا دیا ، عالمی اخبارات نے حادثے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔دنیا بھر کے اخبارات ، نیوز ویب سائٹس ، ٹیلی ویژن اور دیگر ذرائع ابلاغ پشاور میں بچوں کے قتل عام پر چیخ اٹھے ۔ واشنگٹن پوسٹ نے لکھا سکول پر حملہ مقامی عسکریت پسندوں کی جانب سے فوجی کارروائی کا ردعمل ہو سکتا ہے ۔
بچوں کے ساتھ اس بڑے سانحے نے پاکستان میں سیاسی اور مذہبی رہنماوٴں کو یکجا کر دیا ۔(جاری ہے)
نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستانی طالبان پہلے سکولوں پر بم مارتے اور انہیں جلاتے تھے تاہم اب انہوں نے سکولوں کے اندر معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بھی شروع کر دیا ۔ برطانوی اخبار گارڈین نے سکول کے ایک بچے کے حوالے سے لکھا کہ اس سے پہلے کبھی موت کو اتنا قریب سے نہیں دیکھا ۔ رائٹرز سے بات کرتے ہوئے زخمی بچے نے بتایا کہ اس نے دہشت گرد کے سامنے مرنے کا ڈرامہ کر کے اپنی جان بچائی۔ الجزیرہ نے واقعے کو بچوں کا قتل عام قرار دیا ۔ سی این این ، بی بی سی، واشنگٹن ٹائمز ، انڈیپینڈنٹ ، ٹیلی گراف سمیت کئی عالمی اخبارات نے پشاور حادثے کی پرزور مذمت کی۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.