چین کے صدر شی جن پنگ کی کتاب کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد کل پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں ہوگا،

صدرِ پاکستان ممنون حسین مہمان خضوصی ہونگے

بدھ 17 دسمبر 2014 20:49

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) پاکستان کے عظیم ہمسایہ دوست ملک چین کے صدر شی جن پنگ کی کتاب کی تقریبِ رونمائی کا انعقاد کل بروز جمعے کو پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر کیا جارہا ہے جس میں بطور مہمانِ خصوصی صدرِ پاکستان ممنون حسین شریک ہونگے۔ ایک پریس بیان کے مطابق پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی تقریب کی میزبانی سینیٹر مشاہد حسین سید کا قائم کردہ پاکستان چائنہ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے اشتراک سے کررہا ہے۔

اس حوالے سے سینیٹر مشاہد کا کہنا ہے کہ دوست ملک چین کے عالمی منظرنامے میں ابھرتے ہوئے کردارکے تناظر میں اپنی نوعیت کی منفرد کاوش ہے، کتاب میں چینی حکومت کی نظریاتی اساس، کارکردگی، حکومتی اقدامات سمیت مختلف پہلووٴں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ کتاب کے مطالعے سے قارئین کو چینی قیادت کا طرزِ حکومت سمجھنے میں خاطرخواہ مدد ملے گی۔

اٹھارہ درجات پر مشتمل کتاب میں 79سرکاری تقاریر، غیررسمی گفتگو، میڈیا کے سوال و جواب، خطوط سمیت دیگر کا احاطہ کیا گیا ہے ، کتاب کا ترجمہ چائنیز، انگریزی، فرنچ، رشین، عربی، ہسپانوی، پرتگالی، جرمن اور جاپانی زبانوں میں بھی دستیاب ہے۔ تقریبِ کتاب رونمائی کے موقع پر چینی مندوبین کی جانب سے پالیسی بریفنگ بھی دی جائے گی ۔زیاد

متعلقہ عنوان :