پاکستان اور کوریا کے مابین اقتصادی تعاون کے بے شمار مواقع موجود ہیں،پاکستان میں جاری توانائی بحران کے خاتمے میں کوریا اپنا کردار ادا کرسکتا ہے،میڈم سیو ج،

پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کرکے پاک دوستی کومضبوط بنائیں گے ، چیف ایگزیکٹو کوریا فوڈ بزنس

بدھ 17 دسمبر 2014 23:17

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) پاکستان اور کوریا کے مابین اقتصادی تعاون کے بے شمار مواقع موجود ہیں ۔پاکستان میں جاری توانائی بحران کے خاتمے میں کوریا اپنا کردار ادا کرسکتا ہے ۔پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری کرکے پاک دوستی کومضبوط بنائیں گے ۔یہ باتیں کوریا کے معروف صنعتی ادارہ کوریا فوڈ بزنس کی چیف ایگزیکٹو میڈم سیو جینگ نے فیسکو ہیڈکوارٹرمیں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ان کا ادارہ فیصل آباد میں فوڈ پراسیسنگ کارخانہ لگائے گا اور اسی کارخانہ میں بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بگاس بیس پاور پراجیکٹ بھی لگایا جائے گا۔ کارخانہ اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد بقیہ وافر بجلی فیسکو کو فروخت کرے گا ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید احمد اسلم نے کہا کہ پاور سیکٹر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے حکومت اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کو بھرپور معاونت/تعاون فراہم کررہی ہے اور توانائی بحران کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

بگاس سے بجلی کی پیداوار ماحول دوست ٹیکنالوجی ہے فیسکو پہلے ہی مختلف شوگر ملوں سے بگاس کے ذریعے حاصل کی جانے والی بجلی لے رہی ہے کورین فرم کو بھی خوش آمدید کہا جائے گا ۔انھوں نے فیسکو کے حوالے سے کورین وفد کو بریفنگ بھی دی ۔وفد میں مسٹر لم،مسٹر چیوہوجن اور مسٹر لی شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :