بنوں،سانحہ پشاور کے بعد پانچویں جماعت کے طالبعلم کا تاحال لاپتہ

بدھ 17 دسمبر 2014 23:20

بنوں،سانحہ پشاور کے بعد پانچویں جماعت کے طالبعلم کا تاحال لاپتہ

بنوں( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) بنوں سے تعلق رکھنے والے پانچویں جماعت کے طالب علم کاتاحال پتہ نہ چل سکا طالب علم ہلال آرمی پبلک سکول کے المناک واقعہ کے بعد تاحال کوئی پتہ نہیں چلاہے بنوں سے تعلق رکھنے والے ہلال ولد صاحب زادہ سکنہ پٹھول خیل ڈومیل پشاور کے آرمی پبلک سکول میں جماعت پنجم کاطالب علم ہے جو اس واقعہ کے بعد لاپتہ ہوگیا ہے اس سلسلے میں طالب علم کے چچا نیک زادہ ولد میرمحمدنے بنوں پریس کلب آکربتایا کہ میرا بھتیجا پشاورمیں مذکورہ سکول میں زیرتعلیم ہے اورواقعہ کے روز بھی اپنے سکول میں موجود تھا مگر اس واقعہ کے بعد ہمیں ان کے بارے میں کچھ معلومات نہیں دی جارہی والدین اورگھروالوں کاواقعہ کے بعد بُراحال ہے ہمیں اپنا بچہ دلایاجائے ۔

متعلقہ عنوان :