قطبِ شمالی کی گلہریاں موسمیاتی تبدیلوں میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں ‘سائنسدان
جمعرات 18 دسمبر 2014 12:27
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2014ء)سائنس دانوں نے کہا ہے کہ قطبِ شمالی کی گلہریاں موسمیاتی تبدیلوں میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہیں۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق سائنس دانوں نے دریافت کیا کہ اس زمینی جانور کی وجہ سے مستقل طور پر منجمد رہنے والی زمین سے گرین ہاوٴس گیس کے اخراج میں تیزی آتی ہے۔واضح رہے کہ قطبِ شمالی کے منجمد علاقے میں کاربن کا بڑا منجمد ذخیرہ ہے۔
گلہریوں پر تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے کی جنگلی حیاتیات کے کردار کو پوری طرح نہیں جانچا جا سکا۔امریکہ میں میساچوسٹس کے وڈز ہول ریسرچ سنٹر کی ڈاکٹر سو نیٹلی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ جنگلی حیاتیات روئیدگی کے عمل کو متاثر کرتی ہیں اور ہمیں معلوم ہے کہ سبزہ زمینی کاربن کے پگھلنے پر اثرانداز ہوتا ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ پہلے ہمارا جو تصور تھا یہ ان سے کہیں زیادہ اثر ڈالتے ہیں اور یہ ایک ایسی چیز ہے جس کے بارے میں ہم مستقبل میں خیال رکھیں گے۔
‘قطبِ شمالی کے منجمد علاقے میں برف کے نیچے سالوں بھر زمین منجمد رہتی ہے اور یہ وہ علاقہ ہے جہاں کاربن وافر مقدار میں موجود ہے۔ڈاکٹر نیٹلی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ منجمد برف میں کاربن دسیوں ہزار سال سے جمع ہو رہی ہے۔ یہاں درجہ حرارت بہت کم ہوتا ہے، زمین تر رہتی ہے اس لیے جب پودے یا جانور مرتے ہیں تو وہ سڑنے یا تحلیل ہونے کے بجائے رفتہ رفتہ کاربن بن جاتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.