یورپی یونین حماس کو بلیک لسٹ میں برقرار رکھے،کینیڈا کا مطالبہ

جمعرات 18 دسمبر 2014 21:07

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) کینیڈا نے گزشتہ روز یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ حماس کو کالعدم دہشت گرد گروپ کی فہرست میں برقرار رکھا جائے ، یہ مطالبہ یورپی یونین کی ایک عدالت کی جانب سے اسے بلیک لسٹ سے ہٹانے کے حکم کے بعد سامنے آیا۔

(جاری ہے)

کینیڈین وزیرخارجہ جوہن بیئرڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں یورپی یونین جنرل عدالت کے فیصلے پر گہری تشویش لاحق ہے جس کے تحت حماس کے خلاف اقدامات کو عملی بنیادوں پر ختم کردیا گیا ہے۔

ہم یورپی یونین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ حماس کو دہشت گرد ادارے کے طور پر اس فہرست میں برقرار رکھا جاسکے۔یورپی یونین کا کہنا ہے کہ عدالت کا فیصلہ تکنیکی بنیادوں پر ہے اور یہ کہ اس کیخلاف اپیل دائر کی جاسکتی ہے ۔کینیڈا نے حماس کو دہشت گرد گروپ قرار دے کر اس پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :