جاپان میں شدید برف باری ، خواتین سمیت کم ازکم 4 افراد ہلاک،

بعض مقامات پر دو میٹرز (6فٹ سات انچ) تک برفباری ریکارڈ، مزیدکی پیشن گوئی

جمعرات 18 دسمبر 2014 21:07

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) جاپان میں شدید برف باری جس نے ملک کے ایک بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، کے نتیجے میں خواتین سمیت کم ازکم تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں ، بعض مقامات پر دو میٹرز (6فٹ سات انچ) تک برفباری ہو چکی ہے اور مزیدکی پیشن گوئی کی گئی ہے۔کیوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق شمالی بعید کا جزیرہ ہوکائیڈو جو کہ برف بے متاثر ہونیوالے جزائر میں سے ایک ہے، میں دو عمر رسیدہ خواتین ہلاک ہو گئیں جبکہ ایک اور شخص برف کے وزن سے ایک گودام منہدم ہو نے سے اس کے نتیجے دب گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک شخص ہیرو شیما میں برف سے ڈھکی شاہرات پر ٹریفک کے ایک حادثے میں ہلاک ہو گیا ، بڑے پیمانے پر سفری مشکلات بھی درپیش آرہی ہیں۔حکام اور میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 100کے قریب ڈومیسٹک پروازیں منسوخ کردی گئیں ، یہ بدھ کے روز گراؤنڈ کی جانیوالی 450پروازوں کے علاوہ ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹس میں کہا گیاہے کہ مشہور بلٹ ٹرین نیٹ ورک کو بھی ٹائم ٹیبل برقراررکھنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

جاپانکے موسمیاتی ادارے (جے ایم امے ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جاپان کے مشرقی بحیرہ کے ساحل کے نزدیک پہاڑی قصبے تسونان میں 185 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوکائیڈو کے علاقوں میں 70انچ کے قریب برفباری ہو چکی ہے ۔برف کے ساتھ ساتھ 140کلومیٹر(87میل) فی گھنٹے سے زائد رفتار کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ پانی کے کنارے سے دور رہیں۔محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ مشرقی ہوکائیڈو کے ساحل پر طاقتور کم دباؤ کا سسٹم زیادہ مشکلات لارہا ہے اور مزید ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔جے ایم اے کا کہنا ہے کہ شمالی ہونشو کے علاقوں میں جمعہ تک 80سینٹی میٹرز سے زائد تک برفباری متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :