جماعت اسلامی آج یوم دعا و استغفار منائے گی، دہشت گردی کے تدارک کیلئے اخباری بیانات کی بجائے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہونگے، سراج الحق
جمعرات 18 دسمبر 2014 21:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی آج یوم دعا و استغفار منائے گی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ دہشت گردی کے تدارک کیلئے اخباری بیانات کی بجائے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہونگے۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سانحہ پشاور پر جمعہ 19 دسمبر کوپورے ملک میں یوم دعا اور استغفار کی اپیل کی ہے۔
(جاری ہے)
سراج الحق نے کہاکہ دہشتگردی کی موجودہ لہر نے پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے کئی چیلنج کھڑے کردیئے ہیں جس کا مقابلہ اللہ رب العزت کی تائید اور قومی یکجہتی کے ساتھ ہی کیاجاسکتاہے۔
سراج الحق نے کہاکہ حکمرانوں سے لے کر پوری قوم کو ہر طرح کی بد اعمالیوں سے توبہ اور استغفار کرتے ہوئے اپنے رب سے مدد اور امن کی دعا کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہر دہشتگردی کے بعد حکومت تدارک کے لیے جن منصوبوں کااعلان کرتی ہے وہ اخباری خبروں سے آگے نہیں بڑھ پاتے۔اب حکومت کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ورلڈ بینک کا تنخواہ دار اور دیگر طبقات پر انکم ٹیکس شرح برابر کرنے کا مطالبہ
-
ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کرنی، مذاکرات عمران خان کی رہائی کیلئے ہوں گے،علی محمد خان
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.