کاشتکار دا لو ں کی فی ایکڑ ز یا د ہ پیداوار کے حصو ل کیلئے آبپاشی کو خصوصی اہمیت دیں،محکمہ زراعت راولپنڈی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 14:29

راولپنڈی،(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی نے دا لو ں کی فی ایکڑ ز یا د ہ پیداوار کے حصو ل کیلئے آبپاشی کو خصوصی اہمیت دیتے ہو ئے کا شت کا ر سے کہا ہے کہ وہ دا لو ں کی فصل کی حا لت اور موسم کو مد نظر رکھتے ہو ئے آبپاش فصل کو دسمبر میں پہلا پانی لگا ئیں مسو ر اور چنے کی فصل جڑی بوٹیوں کی تلفی کا عمل جاری رکھیں کیونکہ جڑی بوٹیوں کی وجہ سے پیداوا ر میں کمی ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ چنے کی فصل کو پہلی گوڈی فصل اگنے کے 30تا 40دن بعد اور دوسر ی گوڈ ی پہلی گوڈ ی کے ا یک ما ہ بعد کریں ریتلے علاقوں میں جڑی بوٹیوں کی تلفی بذریعہ روٹر ی کریں چنے کی فصل پر اگر سنڈ ی کا حملہ نظر آئے تو محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹا ف سے مشور ہ کر کے ز ہر پا شی کریں ۔