جامعہ بلوچستان کے سینڈیکیٹ کا 73واں اجلاس

ہفتہ 20 دسمبر 2014 17:42

کوئٹہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ) جامعہ بلوچستان کے سینڈیکیٹ کا 73واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر جاوید اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں جسٹس جمال خان مندوخیل، صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارت وال، عبدالحکیم بلوچ، محترمہ فریدہ نوشیروانی، وائس چانسلر ڈاکٹر مہراب خان پرکانی، ڈاکٹر محسن رضا، ڈاکٹر اکرم دوست، ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، محمد طیب لہڑی، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی اور دیگر اراکین نے شرکت کی اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، مستقبل کے منصوبوں،یونیورسٹی ملازمین کے اپگریڈیشن، پروموشن سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا جامعہ کی ترقی، معیار تعلیم میں اصلاحات کی تجویز زیر غور لائی گئی اور مختلف معاملات پر بحث و مباحثہ ہوئی اور مختلف فیصلے کئے گئے جامعہ کے وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی کے تعلیمی بہتری اور مستقبل کے منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دی جارہی ہیں اور پالیسی ساز اداروں کے بروقت انعقاد سے یونیورسٹی کے زیر التوا معاملات کو کافی حد تک حل اور یقینی بنایا گیا ہے اور اکیڈمک سیشن اختتام پذیر ہوا پورے سال تعلیمی، تحقیقی سرگرمیاں اپنے سلیبس کی ترتیب سے جاری رہی انہوں نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دیا جارہا ہے جس سے جامعہ بلوچستان ملکی جامعات میں اہم مقام پر فائض ہے جو کہ صوبے کا ایک جنرل اعلیٰ تعلیمی ادارہ ہے جو صوبے کے ہزاروں طلباء و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے سمیت دیگر تعلیمی اداروں اورصوبے کو انسانی وسائل مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے جس کی ترقی پورے صوبے کی ترقی سے وابسطہ ہے اجلاس میں صوبائی نمائندوں اور اراکین نے جامعہ بلوچستان کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایااور وائس چانسلر نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :