سیاسی لیڈروں اورتجزیہ کاروں کادہشتگردی سے نمٹنے کیلئے قابل عمل پالیسی وضع کرنے پرزور

تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ طارق عظیم آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے،سعید غنی سانحہ پشاور میں ملوث افراد انسان نہیں ہیں۔طاہر حسین مشہدی

ہفتہ 20 دسمبر 2014 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء ) سیاسی لیڈروں اور تجزیہ کاروں نے سانحہ پشاور کے تناظر میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قابل عمل پالیسی وضع کرنے پر زور دیا ہے۔ سرکاری ریڈیو کے خصوصی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء طارق عظیم نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء سعید غنی نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور وہ سرحد پار فرار ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ افغان قیادت اس مسئلے پر پاکستان سے تعاون کرے گی۔ایم کیو ایم کے رہنماء طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ سانحہ پشاور میں ملوث افراد انسان نہیں ہیں۔فاٹا سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماء غازی گلاب جمال نے کہا کہ بری فوج کے سربراہ کا افغانستان کا حالیہ دورہ بہت اہم ہے جس سے بین الاقوامی برادری کو یہ پیغام ملا ہے کہ ہم پاکستان میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے۔تجزیہ کار احمد رشید نے کہا کہ طالبان قیادت افغانستان میں بیٹھ کر دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔ افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان دہشت گردوں کو گرفتار کرے۔

متعلقہ عنوان :