اہل سنت مکتبہ فکر کے علماء پر مشتمل 25 رکنی وفد کی ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو سے ملاقات، ربیع الاول سیکیورٹی اقدامات ودیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) اہل سنت مکتبہ فکر کے علماء پر مشتمل 25 رکنی وفد نے سینٹرل پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو سے ملاقات کی اور ربیع الاول سیکیورٹی اقدامات ودیگر مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر زونل ڈی ائی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز کراچی بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس کو ہدایات جاری کیں کہ ماہ ربیع الاول اور بالخصوص 12 ربیع الاول کے موقع پر غیر معمولی سیکورٹی پلان کی ترتیب اور عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن می فوری بنیادوں پر مشترکہ اجلاس کیا جائے جبکہ اس ماہ اور 12 ربیع الاول کے دن کی مناسبت سے منعقدہ محافل‘ وعظ‘ اجتماعات اور نکالے جانے والے مذہبی جلوسوں‘ ریلیوں اور مرکزی جلوس واجتماع گاہ کی سیکیورٹی کیلئے پویس رینج وضلعوں کی سطح پر علماء اکرام ومعروف مذہبی شخصیات سے شیڈول اجلاس کے اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرتب کردہ سیکورٹی پلان کے تحت کراچی کے تمام تھانہ جات کے مجموعی سیکیورٹی فرائض کا احاطہ کرکے انہیں متعلقہ حدود میں قائم مساجد‘ مدارس‘ امام بارگاہوں‘ حساس مقامات پر پولیس ڈپلائمنٹ وسیکیورٹی اقدامات‘ شیڈول رینڈم اسنیپ چیکنگ اور تمام پبلک مقامات پر شہریوں کے تحفظ کا پابند بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اجتماع گاہ‘ مرکزی جلوس کے روٹس پر بالترتیب واچ ٹاورز اور روف ٹاپ ڈپلائمنٹ کے تحت نگرانی کے ساتھ مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے کی جانے والی مانیٹرنگ اور مزید ضروری احکامات کو فالو کرنے کے بھی ہر ممکن اقدامات کو ٹھوس اور مربوط بنایا جائے۔

علاوہ ازیں تمام اہم مقامات پر ٹیکنیکل سوئپنگ کلیئرنس کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تیار کردہ سیکیورٹی پلان کے تحت تمام تھانہ جات کو مربوط انٹیلی جینس کلیکشن‘ فوری ایکشن وتعمیلی رپورٹس‘ موثر سراغ رسانی‘ ریکی‘ نگرانی اور سادہ لباس اہلکاروں کی تعیناتیوں کا بھی پابند بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :