عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی سے ایرانی آمدن میں خاطر خواہ کمی، شام کے لیے ایران کی امداد پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،شام کو خدشہ
ہفتہ 20 دسمبر 2014 17:49
عمان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کے کی وجہ سے تیل کے ذرائع سے حاصل ہونے والی ایرانی آمدن میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ شامی حکام اور تاجروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی کے نتیجے میں شام کے لیے ایران کی امداد پر بھی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ صدر بشارالاسد اپنے خلاف تین سال سیجاری عوامی بغاوت کی تحریک کو ایران کی معاونت کے بل بوتے پر کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
گذشتہ چار برسوں کے دوران جہاں شامی حکومت کے ذرمبادلہ کے ذخائر میں غیر معمولی کمی ہوئی وہیں اس کے نتیجے میں شامی لیرا کی قیمت بھی نچلی ترین سطح پر آ گئی ہے۔(جاری ہے)
تاہم اسے ایران کی طرف سے ملنے والی مادی اور معنوی حمایت نے سہارا دے رکھا ہے۔شام میں تجارتی شعبے کے ایک سرکردہ عہدیدار نے بتایا کہ ”اگر ہمیں ابتک ایران کی مسلسل مدد نہ مل رہی ہوتی تو ہم بحران پر قابو پانے میں کامیاب نہ ہوتے۔
ہم نے ایران کی مدد کے بدلے میں تہران کو شام میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے۔ اس کے نتیجے میں ہم ابھی تک بغاوت کی تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں“۔خیال رہے کہ شام کی اپنی تیل کی پیدوار بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے ایرانی تیل کی خریدو فروخت پر پابندیاں عاید کرکے دمشق کو مشکل میں ڈال دیا تھا۔ رہی سہی کسر شدت پسند تنظیموں کی جانب سے تیل کے وسائل پر قبضے نے نکال دی ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شامی وزیر اعظم وائل الحلقی رواں ہفتے ایران کا دورہ کریں گے جس میں وہ ایران سے شام کی تیل کی مصنوعات کی مزید خریداری کا نیا سودا کریں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.