دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے حوالے سے بعض قوتیں طویل عرصے سے مصلحتوں کا شکار رہی ہیں،سینیٹر شاہی سید

ہفتہ 20 دسمبر 2014 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی برس سے دہشت گردوں کا سب سے بڑا نشانہ عوامی نیشنل پارٹی رہی ہے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے حوالے سے بعض قوتیں طویل عرصے مصلحتوں کا شکار رہی ہیں بحیثیت سیاسی جماعت دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جدوجہد کے سب سے زیادہ شہید اور غازی ہمارے پاس ہیں سانحہ پشاور کے بعد تمام قوتوں کا ایک پیج پر آنا انتہائی خوش آئند ہے ہمیں اپنے رہنماؤں و کارکنوں کی کی قربانیوں پر فخر ہے ہمارا یہ وطیرہ رہا ہے کہ خطرات سے آنکھیں چرانے کے بجائے ہمیشہ ان کی برقت نشاندہی کی ہے ،مورخ ایک مربہ پھر گواہ رہے ہم نے چند سال جو ڈٹ کر کہا آج تمام قومی قیادت اسے تسلیم کررہی ہیں خطر ے کا مقابلہ اس وقت ہی کیا جاسکتا ہے کہ پہلے اسے خطرہ تسلیم کیا جائے ،آئیں سب یہ متفقہ فیصلہ کریں کہ ہمیں سب سے پہلے اپنا گھر ٹھیک کریں گے ،اہل قلم شاہد رہیں کن قوتوں نے نے آپریشن ضرب عصب کی بھر پور حمایت کی اور کن سیاسی و مذہبی قوتوں نے پس و پیش سے کام لیا،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے وطن واپسی کے بعد دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پارٹی کے ضلع غربی کے سابقہ صدر ڈاکٹر ضیاء الدین کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے ضلع غربی کے جنر ل سیکریٹری مراد خان کے گھر جاکر ان کی عیادت کے موقع پر کارکنان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری سمیت دیگر پارٹی رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے دریں اثناء عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے پارٹی کے سینئر رہنماء لالہ عجب خان باوانی کے گھر جاکر ان کی بیٹی کی وفات پر تعزیت کی مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لالہ عجب خان باوانی کی علالت پر ان کی جلد صحت یابی کے کے لیے دعا کی