سورج مکھی کا شمار اہم خوردنی تیلدار اجناس میں ہوتا ہے  محکمہ زراعت پنجاب

زمین کی تیاری کیلئے راجہ ہل یا ڈسک ہل پوری گہرائی تک چلائیں  ترجمان کا بیان

اتوار 21 دسمبر 2014 15:03

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 دسمبر 2014) نظامت زرعی اطلاعات پنجاب نے کہاہے کہ سورج مکھی کا شمار اہم خوردنی تیلدار اجناس میں ہوتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہم اپنی ملکی ضروریات کا صرف 34 فیصد خوردنی تیل پیدا کر رہے ہیں اور باقی 66 فیصد درآمد کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ سورج مکھی کی کاشت کیلئے بھاری میرا زمین کا انتخاب کریں۔ زمین کی تیاری کیلئے راجہ ہل یا ڈسک ہل پوری گہرائی تک چلائیں تاکہ پودوں کی جڑیں گہرائی تک جا سکیں۔ دھان والے کھیتوں میں یہ اور بھی زیادہ ضروری ہے کیونکہ ایسی زمینوں میں سخت تہہ پائی جاتی ہے جس کو گہرا ہل چلا کر ہی ختم کیا جا سکتا ہے کھیت کا ہموار ہونا بھی ضروری ہے جس کے لئے لیزر استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :