جموں و کشمیر میں حکومت سازی، بی جے پی پارٹی ریاست جموں و کشمیر میں قطعی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی ،مودی کی ناکامی کی پیش گوئی

اتوار 21 دسمبر 2014 17:26

جموں و کشمیر میں حکومت سازی، بی جے پی پارٹی ریاست جموں و کشمیر میں قطعی ..

سرینگر(اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014)بھارت میں ہندو قوم پرست جماعت بھارتیا جنتا پارٹی ریاست جموں و کشمیر میں قطعی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے جانے والے دو ایگزٹ پولز میں بتایا گیاہے کہ ستاسی نشستوں والے اس ریاسی ایوان میں بھارتیا جنتا پارٹی کو زیادہ سے زیادہ 33 سیٹوں پر کامیابی مل سکتی ہے۔ وہاں حکومت بنانے کے لیے چوالیس یا اس سے زائد نشستیں درکار ہیں۔ جموں و کشمیر میں دو مرحلوں میں منعقد ہوئے ریاستی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان تئیس دسمبر کو متوقع ہے۔