رواں مالی سال جولائی تا نومبر؛پاکستان میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کار میں 46فیصد اضافہ ،حجم 60کروڑ 51 لاکھ ڈالررہا؛مرکزی بنک
اتوار 21 دسمبر 2014 17:44
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014)پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر) کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 46فیصد زائد رہی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں 60کروڑ 51 لاکھ ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 41کروڑ 42 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں غیرملکی نجی سرمایہ کاری 82.4 فیصد اضافے سے 63 کروڑ ڈالر جبکہ غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ 136فیصد کمی سے منفی 2 کروڑ50 لاکھ ڈالر رہی، 63کروڑ ڈالر کی غیرملکی نجی سرمایہ کاری میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 19.2 فیصد کے اضافے سے 42کروڑ 28لاکھ ڈالر رہی جبکہ پورٹ فولیو سرمایہ کاری 2284فیصد کے اضافے سے 20کروڑ 72لاکھ ڈالر رہی، 5 ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری انفلوز 61.5 فیصد کے اضافے سے 1ارب 37 کروڑ 12لاکھ ڈالر جبکہ آوٴٹ فلوز(انخلا) کی مالیت 92 فیصد کے اضافے سے 94 کروڑ 84لاکھ ڈالر رہی۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.