پاک فوج ملک کے جغرافیائی ،مدارس نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں ،مفتی محمدنعیم

پیر 22 دسمبر 2014 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کاملک وملت کیلئے مدارس اورعلماکرام کے مثبت کرداراورخدمات کے اعتراف کوقابل تعریف قراردیااورکہاکہ اہل مدراس کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں نے کبھی زندگی میں کسی مدرسے کادرہ نہیں کیاہوتااوروہ صرف وصرف اہل مغرب کی خوشنودی میں اندھی تقلیدکرکے مدارس ،اسلام وشعائراسلام کیخلاف زبان درازی کرتے ہیں،اہل مدارس نے ماضی میں بھی ملک ولت کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کردار اداکیاہے اورآئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

سانحہ پشاورکے بعدمدارس کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والے ایک مرتبہ پھررسواہونگے،مولاناعبدالعزیزکوبنیادبناکرلال مسجدوجامعہ حفصہ کیخلاف کسی قسم کی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیاجائیگا۔

(جاری ہے)

پیرکوجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مجلس شوری ومجلس تعلیمی کے اجلاس سے خطاب میں مفتی محمدنعیم نے مزیدکہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ اہل مدارس نے ہمیشہ ملک وقوم اورملت سے مخلص ہوکربلاکسی مادی لالچ اورعہدے کے وطن عزیزکیلئے خدمات سرانجام دی ہیں،جس پاک فوج وطن عزیزکے جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیاراوردشمنوں سے نبردآزمارہتی ہے اسی طرح مدارس دینیہ اورعلماکرام مملکت خدادپاکستان کے نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں، مدارس دینیہ ملک میں این جی اوزکاکرداربھی ہے جہاں طلبہ کودینی وعصری تعلیم،خوراک،میڈیکل سمیت تمام سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہے ،اہل مدارس نے ماضی میں بھی ملک ولت کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کردار اداکیاہے اورآئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

انہوں نے مزیدکہاکہ نائن الیون کے بعدمدارس کیخلاف مغرب اوران کے زر خرید غلاموں نے مدارس کیخلاف بے بینادپروپیگنڈہ شروع کیااورآج بھی مدارس کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والے وہی چہرے ہیں جوصرف وصرف اہل مغرب کی خوشنودی میں اندھی تقلیدکرکے مدارس ،اسلام وشعائراسلام کیخلاف زبان درازی کرتے ہیں ان لوگوں نے زندگی بھر کسی مدرسے کادرہ نہیں کیاہوتاجبکہ وفاقی وزیرداخلہ کامدارس کے خدمات کااعتراف کیوجہ یہی انہوں نے ملک بھرمیں مختلف مدارس کابنفس نفیس خوددورہ کیا،چوہدری نثارکے اعتراف پرہم ان کاشکریہ اداکرتے ہیں ۔

مفتی محمدنعیم نے کہاکہ سانحہ پشاورپرملک کے دیگرطبقات کی طرح مذہبی طبقہ بھی انتہائی صدمے کاشکارہے اور المناک سانحے کے شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،دہشت گردوں کی بدترین کاروائی نے پوری قوم کو غم میں ڈبودیاہے ،معصوم بچوں کو خون میں نہلانے والے اللہ کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ہم صرف اس واقعے کی ہی نہیں بلکہ دیگر تمام واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مسلمانوں کو درندگی اور سفاکیت کا نشانہ بنانے والوں کو خارج از اسلام سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاورکوبنیادبناکر مدارس کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والے اورمولاناعبدالعزیزکوبنیادبناکرلال مسجدوجامعہ حفصہ کیخلاف سازشیں کرنے والی سیاسی ونام نہادمذہبی جماعتیں حالات سے فائدہ اٹھاکرقومی وحدت واتفاق کوسبوتاژکرناچاہتے ہیں جوکسی صورت ملک وقوم کے مفادمیں نہیں ۔

متعلقہ عنوان :