پشاور،کسانوں کی بہتری کے حوالے سے صوبائی اسمبلی ہال میں سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس

منگل 23 دسمبر 2014 23:20

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) کسانوں کی بہتری کے حوالے سے منگل کے روز سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس صوبائی اسمبلی ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت سٹینڈنگ کمیٹی کے چئیرمین ارباب جہاندادخان نے کی اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت اکرام اللہ گنڈاپور  ایم پی اے سکندر حیات شیر پاؤ  ایم پی اے محمود جان  دیگر ایم پی ا یز  محکمہ زراعت کے افسران اوردیگر افسر ان نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سٹینڈنگ کمیٹی کے چئیرمین ارباب جہانداد نے کہاکہ حکومت کسانوں کو ریلیف دی گئی اس سلسلے میں انہوں نے انقلاب روڈ پر واقع سبزی منڈی اور فروٹ منڈ ی کی بہتری کیلئے کمیٹی قائم کر دی جو کہ منڈی کی بہتری کیلئے کام کرے گی اس حوالے سے ا نہوں نے ایک ہفتہ کے اندر اندر دوبارہ تیس دسمبرکواجلاس طلب کرلیا جو کہ اجلاس کے بعد سٹینڈنگ کمیٹی اسی دن انقلاب روڈ پر واقع سبزی منڈی اورفروٹ منڈی کا دورہ بھی کرے گی جس میں صوبائی وزیر زراعت اکرام اللہ گنڈ ا پور  سٹینڈنگ کمیٹی کے چئیرمین ارباب جہانداد  ایم پی اے سکند رشیر پاؤ  ایم پی اے محمود جان بابر  اوردیگرافسران ہونگے اس دوران ڈی جی زراعت مظفر نے سٹینڈنگ کمیٹی کے چئیرمین کوزراعت کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور زراعت کے حوالے سے کئے کاموں کا تفصیلی رپورٹ پیش کی اس دوران ارباب جہانداد نے گڑھ منڈی اور مرچ منڈی کو کو بھی شہرسے باہر کرنے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کی تجویز پیش کردی جس پر اس کیلئے بھی کمیٹی قائم کردی گئی ہے اس کے علاوہ سٹینڈنگ کمیٹی کے چئیرمین اربا ب جہانداد نے کسانوں میں فصل اورسپرے کی آگاہی کیلئے زراعت کو آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کردی گئی ہے جو کہ گاؤں میں پوسٹر آویزاں کرینگے کہ کونسی فضل کیلئے کونسی فصل اور سپرے ضروری ہے اس کے علاوہ ترناب فارم کو بیوٹیفکیشن قراردیدیا گیا ہے اور اسکی خوبصورتی اور تاریخی حیثیت بھی بحال کی جائیگی اور ا سکی بہتری اورخوبصورتی پر کام جاری ہے اس کے علاوہ قدرتی آفات میں اکثراوقات زمینداروں کی فضل خراب ہوجاتی ہے جس پر انکے لئے بھی ریلیف کی ہدایت کردی گئی ہے اس موقع پر 30 دسمبر کو دوبارہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے ۔