کرم تنگی ڈیم کی تکمیل سے قبائلی علاقہ جات میں ترقی کے نئے باب کا آغاز ہوگا ،سردار مہتاب احمد خان،
معاشی سرگرمیوں کو فروغ اور صوبے کے جنوبی اضلاع میں بھی معاشی اور زرعی انقلاب آئیگا،گورنر خیبر پختونخوا
منگل 23 دسمبر 2014 23:21
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان نے کہاہے کہ کرم تنگی ڈیم کی تکمیل سے نہ صرف قبائلی علاقہ جات میں ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا اورمعاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گابلکہ صوبے کے جنوبی اضلاع میں بھی معاشی اور زرعی انقلاب آئیگا۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا سمیت پورے ملک میں امن وامان اور آئی ڈی پیز کی بحالی، معاشی بدحالی اور بجلی کے بحران کا خاتمہ وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف اوروفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہاکہ فاٹاکے دور دراز علاقوں میں چھوٹے اور بڑے پیمانے کے ڈیموں جن میں کرم تنگی ڈیم شمالی وزیرستان ایجنسی، منڈا ڈیم مہمند ایجنسی ، باڑہ ڈیم خیبرایجنسی کی بروقت منصوبہ بندی اور تکمیل کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے خطے میں معاشی خوشحالی کانیا دور شروع ہوگا۔(جاری ہے)
گورنرنے متعلقہ حکام کو سختی سے تاکیدکی کہ کام کی رفتار کو تیز تر کیاجائے اور کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سلیم سیف اللہ ، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر ڈاکٹرفخرعالم، سیکرٹری پی اینڈڈی فاٹا،کمشنربنوں سیدمحسن شاہ، بریگیڈئرشہبازبٹ کمانڈر 493 انجینئرگروپ ، پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان ایجنسی امتیاز حسین شاہ، ڈی جی پراجیکٹ فاٹا عزیز احمد اور دیگرمتعلقہ حکام نے شرکت کی۔ جبکہ چیئرمین واپڈا ظفرمحمودکی سربراہی میں واپڈا حکام نے اجلاس کے شرکاء کو منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں کرم تنگی ڈیم سمیت منڈا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بھی اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں گورنرنے کہاکہ ملک کی تعمیروترقی، معاشی اورزرعی انقلاب کیلئے چھوٹے اوربڑے درجے کے ڈیموں کی تکمیل ناگزیرہے ۔ انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان کے پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں کرم تنگی ڈیم کی بروقت تکمیل سے جہاں زرعی انقلاب آئیگا وہاں پر خطے کے عوام معاشی طور پر خوشحال ہوں گے اور روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔ گورنرنے واپڈا اور متعلقہ حکام کو کرم تنگی ڈیم کی بروقت تکمیل کیلئے جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ گورنرنے کہاکہ کرم تنگی ڈیم سمیت منڈاڈیم ہمہ جہتی خوبیوں کاحامل منصوبہ ہے اس سے نہ صرف بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ آبپاشی نظام کی بہتری سے فاٹا کے دور دراز علاقوں اور جنوبی اضلاع کی بنجرزمینوں کو بھی سیراب کیاجاسکے گاجبکہ اس خطے کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے محفوظ بنایاجاسکے گا۔ انہوں نے پولیٹیکل انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کرم تنگی ڈیم کی تکمیل کے پہلے مرحلے میں اراضی کے حصول کے معاملات 31 جنوری 2015 تک نمٹائے جائیں اور منصوبے پرکام کے آغاز کیلئے 15 جنوری تک ٹینڈر طلب کئے جائیں تاکہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کے حصول کیلئے اس ہمہ جہتی اور اہم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایاجاسکے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.