کرسمس انسانی بقاء کے ہر شعبے میں پیار و محبت کی اعلیٰ اقدار‘ برداشت‘ اعتماد اور رحمدلی کا جذبہ پیدا کرتا ہے‘ میاں نواز شریف،
کرمس دنیا بھر میں بھائی چارے‘ دوستی اور سچائی کے فروغ کی قابل احترام علامت ہے، کرسمس انسانی بقاء کے ہر شعبے میں پیارمحبت کی اعلیٰ اقدار ‘ برداشت ‘ اعتماد ‘ رحمدلی کا جذبہ پیدا کرتا ہے،کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد کا پیغام
بدھ 24 دسمبر 2014 22:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کرسمس انسانی بقاء کے ہر شعبے میں پیار و محبت کی اعلیٰ اقدار‘ برداشت‘ اعتماد اور رحمدلی کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں تمام پاکستانیوں کے ساتھ مل کر دنیا بھر کی مسیحی برادری بالخصوص ہمارے مسیحی ہم وطنوں کو آج 25 دسمبر کو کرسمس کی مبارکباد دیتا ہوں جو کرسمس کا تہوار آج منا رہے ہیں۔
کرمس دنیا بھر میں بھائی چارے‘ دوستی اور سچائی کے فروغ کی قابل احترام علامت ہے۔ کرسمس انسانی بقاء کے ہر شعبے میں پیارمحبت کی اعلیٰ اقدار ‘ برداشت ‘ اعتماد ‘ رحمدلی کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔(جاری ہے)
کرسمس مناتے وقت انسان اپنی خطاؤں کو معافی کا طالبگار ہوتا ہے ‘ آئندہ کیلئے ان سے بچنے کا اعادہ کرتاہے اور اس پرکاربند رہنے کا عزم کرتا ہے۔
پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے دیئے گئے اس عظیم عزم پر عمل پیرا رہنے کا اعادہ کرتا ہے۔ جس میں انہوں نے اقلیتوں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کا واشگاف الفاظ میں عزم کیا تھا۔ ہم بحیثیت ایک قوم کے پاکستان میں رہنے والے تمام طبقات کیلئے مذہب ‘ پیشہ اور نسلی تعلق سے قطع نطر برابری اور آزادی کے اصولوں پر کاربند رہنے کیلئے پر عزم ہیں۔ ہماری حکومت نیتمام پاکستانیوں بشمول ہماری اقلیتوں کے بقاء کے تقدس کو محفوظ رکھنے اور برابری کے مواقع دینے کیلئے خود کو وقف کر رکھا ہے۔ ہماری حکومت تمام اقلیتوں کو پاکستان کا برابری کا شہری سمھجتی ہے اور قوم ترقی میں ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے انہیں بااختیار بنانے کی ذمہ داری لیتی ہے۔ میں طبقاتی ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہوں اور ملک کے تمام عقائد رکھنے والے شہریوں کے مابین ہم آہنگی اور مفاہمت پر یقین رکھتا ہوں اس خوشی کیموقع پر قومی ترقی خاص طور پر تعلیم‘ صحت کے شعبہ میں مسیحی برادری کے اہم کردار کو تسلیم کرتا ہوں ار ان کا مشکور ہوں میں انکی ملک کیلئے بے لوث خدمت اور اس سے وابستہ حب الوطنی کو بھی سراہتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ امن ترقی اور خوشحالی کیلئے خود کو ان کی طور پروقف کرتیہوئے اپنا کردار ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھین گے میں آخرمیں کرسمس کی پر مسرت تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.