الطاف حسین تمام اقلیتوں کے حقوق کی علامت ہیں،ایم کیو ایم نے اقلیتوں کے جائز حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی، مجیب الحق
بدھ 24 دسمبر 2014 23:32
میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) )قائد تحریک الطاف حسین تمام اقلیتوں کے حقوق کی علامت ہیں۔ایم کیو ایم نے اقلیتوں کے جائز حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی۔ مسیحی عوام کو ان کے مذہبی تہوار کرسمس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زونل انچارج مجیب الحق نے زونل آفس میں کرسچن برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کو روشن خیال ، اعتدال پسند اور جدید دنیا سے ہم آہنگ فلاحی اسلامی ریاست بنانا چاہتے تھے جس کے تحت اقلیتوں کو بھی برابری کے حقوق حاصل ہیں لیکن آج دہشت گردی و انتہا پسندی کے عفریت نے قائد اعظم کے تصور کو مسخ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو عین بانی پاکستان کے تصور کے مطابق ڈھالنے کا بیڑا قائد تحریک الطاف حسین نے اٹھایا ہے اور مخالفین کی پروا کئے بغیر ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے جائز حقوق کے لئے ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے ایوانوں میں آواز بلند کی۔(جاری ہے)
علاوہ اذیں حق پرست ایم پی اے ڈاکٹر ظفر کمالی نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کرسچن برادری کے معززین سے ملاقات کی اور قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے مسیحی عوام کو ان کے مذہبی تہوا رکرسمس کی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین ملک میں بسنے والے تمام لوگوں کو برابر کا شہری سمجھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ایم کیو ایم کے پرچم تلے تمام مذاہب،مسالک اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے عوام جوق درجوق جمع ہورہے ہیں۔انہوں نے مسیحی عوام سے اپیل کی کہ وہ کرسمس کے موقع پر اپنی عبادات میں ملک کی بقا و سلامتی ،امن و امان کے قیام، دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، ایم کیو ایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے اور قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر اور صحت و تندرستی کے لئے دعائیں مانگیں۔ اس موقع پر جوائنٹ زونل انچارج شہباز احمد خان و اراکین زونل کمیٹی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.