بھکر کے دو بھائیو ں کے بعد قبریں اکھاڑنے والا ایک اور گروہ سامنے آگیا
جمعرات 25 دسمبر 2014 11:53
میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) بھکر میں قبریں کھود کر انسانی گوشت کھانے کے واقعے کے بعد میانوالی میں بھی تقریباً ایسا ہی واقعہ پیش آیا جہاں ”درندوں“ کا ایک لالچی گروہ قبروں سے انسانی اعضاءنکال کر فروخت کررہا تھا۔ علاقہ مکینوں کی شکایت پر قانون حرکت میں آیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی کے علاقہ وادی نمل کے گاﺅں ڈھبہ کرسیال کے قبرستان میں چند قبریں کھلی پائی گئیں جس پر علاقہ مکینوں نے پراسرار طور پر قبریں کھلنے سے متعلق ایک دوسرے سے مشاورت کے بعد پولیس کو اطلاع کردی ۔
متعلقہ تھانہ چکڑالہ کے تفتیشی افسر قطب شیر نے بتایاکہ ابتدائی پوچھ گچھ میں سامنے آنے والی معلومات کی روشنی میں گاﺅں کے ہی رہائشی چار افراد کو حراست میں لیا جنہوں نے اعتراف جرم کرلیا جبکہ ملزمان کے قبضے سے انسانی بال بھی برآمد کرلئے گئے۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق دو قبریں کھلی ملیں جنہیں مقامی علماءنے دوبارہ بند کرادیا جبکہ ملزمان محمد خان، حفیظ اللہ، ایوب اور زاہد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ مختلف علاقوں میں قبریں کھود چکے ہیں، چکوال کی تحصیل تلہ گنگ میں 1500 سے 4000روپے تک فی کلو گرام بال بیچا کرتے تھے۔ دسری طرف مقدمے کے مدعی حاجی فریدنے پولیس کی طرف سے ناقص تفتیش کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مقامی سیاسی رہنما ملک اللہ یار ملزمان کی پشت پناہی کررہے ہیں اور پولیس ان کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں کرتی۔اُنہوں نے بتایاکہ پولیس کی طرف سے ملزمان کو عدالت میں پیشی کیلئے پرائیویٹ گاڑی بھی مانگی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھکر کے دو بھائی بھی پکڑے گئے تھے جو قبریں کھود کر مردے نکال لیتے تھے اور انسانی گوشت ”نوش“ کرتے تھے، دو سال سزا کے پورا ہونے پر رہائی کے بعد پھر انسانی گوشت کھانا شروع ہوگئے اور ایک مرتبہ پھر جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے۔مزید اہم خبریں
-
توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئی تحقیقات کا آغاز
-
دہلی میں بم رکھے ہونے کی دھمکی پر تقریباً سو اسکول بند
-
’ٹک ٹاک بنانے کیلئے باہر نکل کر کام کرنا پڑتا ہے‘
-
امریکی پولیس کولمبیا یونیورسٹی میں داخل، درجنوں طلبہ گرفتار
-
لاہور،20کلو آٹے کی قیمت 2800سے کم ہو کر2000ہو گئی
-
آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی” اوبر“ کی پاکستان میں اپنے آپریشن بند کرنے کی تصدیق
-
مزدوروں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘ مریم نوازشریف
-
پاکپتن،نو بیاہتا دلہے کو بے ہوش کر کے دلہن گھر کا صفایا کرگئی، مقدمہ درج
-
علاقائی خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمارا اور پاکستان کا مفاد مشترکہ ہے، امریکا
-
سنکیانگ کے لوگوں کی زندگی شہد سے زیادہ میٹھی ہے،حنا پرویز
-
چین کا چھانگ ای 6 پاکستان کا پے لوڈ لیکرچاند پرجائے گا
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.