فلسطینی وزارت اوقاف کی مسجد النبی صموئیل کو پارک میں تبدیل کرنے کی شدید مذمت
جمعرات 25 دسمبر 2014 12:18
رام اللہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) فلسطینی وزارت اوقاف نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں جامع مسجد النبی صموئیل کو اسرائیلی پارک میں تبدیل کرنے کے اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قابض ریاست کے فلسطینیوں کیخلاف مذہبی مظالم کا تسلسل قرار دیا ہے۔ فلسطینی محکمہ اواقاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل سوچے سمجھے منصوبے کے تحت فلسطین میں مسلمانوں اور مسیحی برادری کی عبادتگاہوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
بیت المقدس میں برسوں پرانی جامع مسجد النبی صموئیل پر قبضہ اور اسے یہودی آثار قدیمہ کا حصہ قرار دینا صہیونی ریاست کی مذہبی دہشت گردی اور غنڈہ گردی کا تسلسل ہے۔ اسرائیلی حکومت اور انتہا پسند یہودی تنظیموں نے میں بیت المقدس میں قائم تاریخی مسجد النبی صموئل کو بنی اسرائیل کے پیغمبرحضرت شمویل کی آخری آرام گاہ قرار دیتے ہوئے اسے یہودی تاریخی مقامات کا حصہ قرار دیتے ہوئے اس بہانے کی آڑ میں مسجد پر قبضہ کرنے کے بعد وہاں پر یہودیوں کیلئے ایک عبادتگاہ کی تعمیر کا بھی اعلان کیا ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.