بھارتی وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی تحقیقات میں غلط فیصلے ثابت ہوگئے تو ورلڈ کپ پاکستان کو دیدینگے‘عثمان انور،
کبڈی ورلڈ کپ کے انعقاد سے قبل ہی بھارت کو خط لکھا دیا تھا کہ نیوٹرل ایمپائر مقرر کریں، اسی طرح فیصلے ہوتے رہے تو آئندہ بھارت جاکر نہیں کھیلیں گے، فائنل میں بھارتی ایمپائرز نے پاکستان کیخلاف 13غلط فیصلے دیئے، بھارتی وزیراعلیٰ نے بھی ہمارے کھیل کی تعریف کی‘ ڈی جی سپورٹس پنجاب کامیڈیا کو انٹرویو
جمعرات 25 دسمبر 2014 20:13
لااہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ ہم کبڈی ورلڈ کپ کے انعقاد سے قبل بھارتی انتظامیہ کو ایک خط لکھا تھا کہ کبڈی ورلڈ کپ کیلئے نیوٹرل ایمپائر مقرر کئے جائیں،فائنل میں ایمپائرز نے جس جانبداری کا مظاہرہ کیا اسے ساری دنیا نے دیکھا ہے، ہمارے احتجاج پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے ہمیں دو بار یقین دہانی کرائی ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی بنائی ہے اگر ایمپائرز نے غلط فیصلے دیئے ہیں اور یہ ثابت ہوگیا کہ ورلڈ کپ پاکستان کو دیدیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا، ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ کبڈی ورلڈ کپ 2014ء کے فائنل میں ایمپائرز نے 13غلط فیصلے دیئے جس کا پاکستان کو نقصان پہنچا ہے،ہماری ٹیم بہت اچھا کھیلی ہے، میرٹ پر فیصلے ہوں تو سپورٹس کی پروموشن ہوتی ہے اور ہمارا مقصد بھی سپورٹس کا فروغ ہے، ہم چاہتے ہیں کہ مل کر تمام ایونٹس منعقد کئے جائیں، ہم نے کبڈی ورلڈ کپ سے قبل ہی بھارت کو خط لکھا تھا کہ ورلڈ کپ میں نیوٹرل ایمپائر مقرر کئے جائیں، بھارتی ایمپائرز نے فائنل میں غلط فیصلے دیئے جس پر ہم نے بھارت میں اسی موقع پر احتجاج بھی کیا ہے، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ہم نے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنائی ہے اگر غلط فیصلے ثابت ہوگئے تو کپ بھارت سے لیکر پاکستان کو دیدوں گا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 2مئی کو کریں گی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.