فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی نے متاثرین تھرپارکر کی امدادی کے لیے رفاہی سرگرمیاں مزید تیز کردیں
جمعرات 25 دسمبر 2014 20:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کراچی نے متاثرین تھرپارکر کی امدادی کے لیے رفاہی سرگرمیاں مزید تیز کردیں۔ صوبائی مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں 1000 خاندانوں کے لیے راشن پیک اور 5000 گرم سوئیٹر سمیت دیگر امدادی اشیاء کی پیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ امدای سامان کی کراچی سے مرحلہ وار ترسیل کا عمل مزید وسیع کیا جارہا ہے۔
امیر جماعة الدعوة کراچی ڈاکڑ مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا ہے کہ جماعة الدعوة کے رضاکار تھرپارکر کے دور دراز گوٹھوں میں ریلیف آپریشن تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ تھری عوام کے لیے کنوؤں کی کھدائی کے ساتھ ساتھ راشن کی فراہمی اور سردی سے بچاؤ کے لیے سوئیٹر و بستر ترجیحی بنیادوں پر کراچی سے ترسیل کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
جماعة الدعوة کا رفاہی ادارہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن انسانیت کی فلاح کے لیے میدان عمل میں کوشاں ہے۔
بلوچستان، سندھ، پنجاب، خیبر پختون سمیت دیگر دور دراز علاقوں میں ہماری رفاہی و فلاحی خدمات اسی مشن کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں تھری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ جماعة الدعوة پہلے بھی مصیبت زدگان کی ترجیحی بنیادوں پر امداد کرتی رہی ہے، اب بھی خدمت انسانیت کا یہ سفر جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
-
پاکستان کے معاشی بحران کا دلدل دن بہ دن سنگین ہوتا جارہا ہے، اعظم نذیر تارڑ
-
اگلے چند روز میں سعودی عرب کا اعلیٰ اختیاراتی وفد پاکستان آ رہا ہے،عطاء اللہ تارڑ
-
رانا ثنا اللہ کووزیراعظم کا مشیر بنائے جانے کے بعدپارٹی کے ناراض راہنماﺅں کو سرکاری عہدے دینے کے لیے فہرستوں کی تیاری
-
فواد چوہدری کے بیان پر بھارتی سیاست میں ہلچل
-
رواں ساملی کے ابتدائی9ماہ، مقامی قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے 4807 ارب روپے خرچ ہوئی: وزارت خزانہ
-
پی آئی اےنے متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ’’سفری ہدایات‘‘جاری کر دیں
-
سیاسی اور معاشی بحرانوں کا حل یہ ہی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک ساتھ بیٹھیں. رانا ثناءاللہ
-
سائفر کیس: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 6 مئی تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.