پشتونخوامیپ کی جانب سے زرعی قرضوں کی معافی ،سوئی سدرن گیس کے حوالے سے صدر پاکستان کو یا داشت پیش
جمعرات 25 دسمبر 2014 22:55
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) پشتونخواملی عوامی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ کے مرکزی کمیٹی کے رکن ایم پی اے سید لیاقت آغا نے تمام صوبے میں زرعی بینک کے زرعی قرضوں کی معافی کیلئے اورسوئی سدرن گیس کے حوالے سے صدر پاکستان جناب ممنون حسین صاحب کو دورہ کوئٹہ کے موقع پر عرض داشت پیش کی ۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان جناب محمد خان اچکزئی ،صوبائی وزراء اور مختلف اراکین اسمبلی بھی موجود تھے ۔
عرض داشت میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر نے مورخہ 23مئی 2006کو حب کے مقام پر بلوچستان کے زمینداروں کے ذمہ 2005سے پہلے اور دوسرے لینے والے قرضے معاف کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس اعلان کے مطابق 2اضلاع ژوب اور قلات کیلئے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوئے جبکہ معافی کا اعلان تمام صوبے کیلئے تھا اور اس دوران زرعی بینک نے قرضوں کی وصولی کا مطالبہ چھوڑدیا اور اس کی بنیادی وجہ طویل مسلسل قحط سالی، خشک سالی،پانی کی زیر زمین سطح مسلسل نیچے جانے اور بجلی کی مسلسل بندش کی وجہ سے زراعت کے شعبے سے منسلک باغات اور فصلیں تباہ ہوکر رہ گئی اور صوبے بھر کے زمینداران نان شبینہ کیلئے محتاج ہوکر رہ گئے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.