کراچی، وفاقی اردو یونیورسٹی ،بی ایس اور ماسٹرز پروگرام صبح اور شام کے داخلوں کی تاریخ میں5جنوری تک توسیع کردی گئی

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:04

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) وفاقی اردو یونیورسٹی میں بی ایس اور ماسٹرز پروگرام صبح اور شام کے داخلوں کی تاریخ میں5جنوری2015تک توسیع کردی گئی ہے۔جامعہ اردو صبح کے بیچلرز پروگرام میں کلیہ فنون کیلئے بی اے دو سالہ اور بی ایس چار سالہ پروگرام میں عربی، انگریزی،تاریخ عام،بین الاقوامی تعلقات،تاریخ اسلام، ابلاغ عامہ، سیاسیات،نفسیات،سندھی ،سماجی بہبود اور اردو،کلیہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (چار سالہ) پروگرام میں حیاتی کیمیاء، بائیو ٹیکنالوجی، نباتیات، کیمیاء، کمپیوٹر سائنس، ماحولیاتی سائنس، جغرافیہ، ارضیات، ریاضیاتی علوم، خرد حیاتیات،طبیعیات،شماریات، اسپورٹس سائنس اور حیوانیات، کلیہ فارمیسی میں فارم ڈی (پانچ سالہ)، ہومیو پیتھک(پانچ سالہ)،کلیہ مطالعات مذاہب میں اسلامیات، کلیہ تعلیمات میں تعلیمات، خصوصی تعلیم، تعلیم اساتذہ،بی ایڈ آنرز(چار سالہ) بی ایڈ(ایک سالہ)،کلیہ بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس و اکنامکس میں بی بی اے(چار سالہ)، بی ایس کامرس،بی ایس اکنامکس (چار سالہ)، بی اے اور بی کام (دو سالہ)،کلیہ قانون میں بی اے ایل ایل بی(پانچ سالہ) اور ایل ایل بی (تین سالہ)پروگرام میں داخلے دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ماسٹرز پروگرام میں کلیہ فنون، کلیہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،کلیہ مطالعات مذاہب،کلیہ تعلیمات، کلیہ بزنس ایڈمنسٹریشن ، کامرس و اکنامکس میں داخلے دیئے جائینگے۔شام کے بیچلرز پروگرام میں کلیہ فنون،کلیہ سائنس و ٹیکنالوجی، کلیہ بزنس ایڈمنسٹریشن ، کامرس و اکنامکس، کلیہ قانون، کلیہ فارمیسی اور ماسٹر پروگرامز میں کلیہ فنون، کلیہ سائنس اور ٹیکنالوجی، کلیہ قانون،کلیہ بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس و اکنامکس میں داخلے دیئے جائیں گے۔

فارم و تعارف نامہ 1500روپے کی ادائیگی پر گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپسزمیں قائم ایڈمیشن ڈیسک سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ کلیہ سائنس(بیچلرز)، کلیہ فارمیسی، بی بی اے،ایم بی اے اور فارم ڈی میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے جس کیلئے 700 روپے فیس ایڈمیشن ڈیسک پر فارم کے ساتھ جمع کرانا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :