با نی پا کستان قائد اعظم محمد علی جنا ح قوم کے محسن اور رول ما ڈل ہیں ،کمشنر کراچی

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح قوم کے محسن ہیں اور قوم کے لئے رول ماڈل ہیں۔زندہ قومیں اپنے محسنوں کو نہیں بھولتیں۔ انھیں ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ ان کے اصولو ں پر عمل کر تی ہیں۔ پاکستانی قوم بھی ایک زندہ قوم ہے جو پاکستان کو ایک مستحکم ، اور مضبو ط ملک بنانے اور ملک میں فلاحی معاثرہ کے قیام کے لئے بانی پاکستان کے خواب کو پورا کر نے کا عزم رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ بابائے قوم کے یوم پیدائش پر جرنلسٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان میوزیم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ قوم بانی پاکستان کے فرمودات پر عمل کرے ۔ ان کے بتائے ہوئے اصول اتحاد، تنظیم اوریقین محکم پرعمل کرے یہ قوم ایک متحد قوم ہے اور کڑی سے کڑی آزمائش پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تقریب میں مقررین نے اپنی تقا ریر میں بانی پاکستان کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا اور عزم کیا کہ وہ ملک کے دفاع اور بانی پاکستان کو مستحکم کر نے میں اپنا کر دار ادا کریں گے۔ تقریب سے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے علاوہ مختلف شعبوں کے ماہرین نے بھی خطاب کیا۔ جن میں محمد یامین،ڈاکٹر عابد، اسماعیل راجپوت اور قطب الدین شامل ہیں۔