جماعت اسلامی کا علماء ونگ جمعیت اتحاد العلماء پشاور پی کے ٹو کا اجلاس

جمعہ 26 دسمبر 2014 17:49

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی کا علماء ونگ جمعیت اتحاد العلماء پشاور پی کے ٹو کا اجلاس مولانا محمدتوقیر کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں صدر اتحاد علماء خیبرپختونخوامولانا عبدالاکبرچترالی صوبائی نائب ناظم اعلی مولانا حنیف اللہ پشاور کے صدر مولانا کفایت اللہ اور حاجی سبز علی نے خصوصی طورپر شرکت کی اجلاس میں پی کے ٹو کے تمام یوسیز کیلئے ذمہ داران کا تقرر کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے سابق ممبرقومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت اتحاد علماء امت مسلمہ کی اتحاد کیلئے جدوجہد کررہی ہے کیونکہ اتحاد امت ہی وقت کا تقاضہ ہے انہوں نے کہا کہ سیکولر طبقہ دینی مدارس کے خلاف غلط پروپیگنڈا میں مصروف ہے حالانکہ دینی مدارس معاشرتی برائیوں کے خلاف عملا جہاد کر رہے ہیں اور ہرقسم کی دہشت گردی کی مخالفت اور مذمت کہاتی ہے اورکر تے ہیں اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے آرمی پبلک سکول پشاور میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی قرارداد میں دینی مدارس کے خلاف یکطرفہ کاروائی نہ کرنے کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر دینی مدارس کے خلاف زہریلہ پروپیگنڈا بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا اجلاس میں علماء اور مشائخ نے کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔