سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی7 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جائے گی،
مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوگی، انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش کی مرکزی تقریب میں شرکت کا امکان نہیں، ذرا ئع
جمعہ 26 دسمبر 2014 23:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی7 ویں برسی آج عقیدت واحترام سے منائی جائے گی ۔ملک بھر میں قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ خوانی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا۔مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوگی ۔سابق وزیر اعظم پی پی کی شہید چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی آج ہفتہ کو ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ۔
پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام اس دن کی مناسبت سے آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں قرآن خوانی اور اجتماعی فاتحہ خوانی کے علاوہ سیمینار اور دیگر تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جن میں بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لئے قربانی پر روشنی ڈالی جائے گی ۔برسی کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی سے ہوگا۔(جاری ہے)
سب سے بڑی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوگی اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ،ادھر سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی ساتویں برسی پہلی مرتبہ پارٹی کے شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بغیر منائی جائے گی ۔
پارٹی کے ذمہ دار ذرائع نے اُآن لائن کو بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی گڑھی خدا بخش کی مرکزی تقریب میں شرکت کا امکان نہیں ۔ڈاکٹروں نے انہیں سفر سے منع کیا ہے جس کے بعد قوی امکان ہے کہ آصف زرداری اس تقریب کی صدارت کریں گے۔ گزشتہ 6 تقریبات میں بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی تمام برسی کی تقریبات میں شرکت کرتے رہے ہیں۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.