آئی جی سندھ نے چپ تعزیئے کے جلوس کی سیکورٹی سخت کر نے کے احکا ما ت جا ری کر دئیے
ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:59
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے پولیس کو ہدایت جاری کیں کہ چپ تعزیئے کے جلوس کے موقع پر ہائی الرٹ رہتے ہوئے سیکورٹی اقدامات کو انتہائی ٹھوس بنایا جائے جبکہ اس سلسلے میں نکالے جانے والے چھوٹے بڑے جلوسوں اور منعقد کی جانے والی مجالس کی سیکورٹی کیلئے ڈسٹرکٹ/ تھانوں کی سطح پر علمائے کرام اور منتظمین سے باقاعدہ روابط پر خاص توجہ دی جائے علاوہ ازیں شہر کی 460 امام بارگاہوں اور 4317 مساجد اور 251 مزارات پر بھی غیر معمولی سیکورٹی کے تمام امور کو بھی یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی‘ حیدرآباد اور سکھر پولیس رینجز کی سطح پر جامع کنٹی جنسی منصوبے ترتیب دیئے جائیں جن کے تحت تمام تھانوں کے مجموعی سیکورٹی فرائض کا احاطہ کرکے انہیں اپنی اپنی حدود میں قائم مساجد‘ مدارس‘ امام بارگاہوں اور مزاروں وممکنہ حساس مقامات پر پولیس سیکورٹی ڈپلائمنٹ روزانہ کی بنیاد پر رینڈم اسنیپ چیکنگ وغیرہ کی تفصیلات پر مشتمل رپورٹ کی ترتیب اور تمام پبلک مقامات پر شہریوں کی حفاظت کا پابند بنایا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.