کراچی،کاروباری برادری نے دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کر دیا
ہفتہ 27 دسمبر 2014 17:11
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) کاروباری برادری نے دہشت گردی کے خلاف قومی ایکشن پلان پر فوری عمل درامد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہزاروں جانوں کے زیاں اور اربوں روپے کے نقصان کے بعدقوم متحد ہوئی ہے۔اس موقع پر قومی اتفاق رائے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے ہمارے خیر خواہ نہیں بلکہ دشمن ہیں۔فوج ہماری محسن اور جنرل راحیل ہیرو ہیں۔
گڈ اور بیڈ طالبان کے علاوہ با ریش اور بے ریش دہشت گردوں میں بھی تمیز ختم کی جائے اور انکی حمایت کرنے والے سیاستدان اور وکالت کرنے والے دانشورقوم سے معافی مانگیں۔یہ بات یونائیٹڈ بزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک، ایس ایم منیر، میاں زاہد حسین، میاں ادریس اور دیگر نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ آنکھیں بند رکھنے اور مذمتی بیانات تک محدود رہنے کی پالیسی نے ملک، قوم اور معیشت کو نیم جان کر دیاہے مگر پشاور کے سانحے نے جہاں دہشت گردوں کے حامیوں کو سکتے میں مبتلا کر دیا ہے وہیں یہ قوم جاگ اٹھی ہے جسے دوبارہ سونے کی اجازت نہیں دینگے۔
انھوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کے خلاف ہر دلیل کو مستردکرتے ہوئے فوری آئینی تحفظ دینے کا مطالبہ کیا کیونکہ معمول کا نظام عدل کام نہیں کر رہا۔ سول ایڈمنیسٹریشن ،جج اور گواہ خوفزدہ، تفتیش کا عمل ناقص اورسیاسی مداخلت سے پولیس عضو معطل بن چکی ہے جن سے پروٹوکول ڈیوٹی اور ذاتی خدمت لی جاتی ہے۔پورپی ممالک افغان طالبان اور داعش جنگجوؤں پر دن رات بمباری اور پاکستان کو پھانسی کی سزاسے منع کرتے ہیں جو منافقت ہے۔اس موقع پر جو حکومت اور فوج سے تعاون نہ کرے وہ پاکستانی کہلانے کا مستحق نہیں کیونکہ یہ ملک سالمیت، ساکھ، استحکام اور بقاکا معاملہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.