سنی اتحاد کونسل نے طالبان کے گمراہ کن فلسفہ جہاد کے ردّ کیلئے مفتیان کرام پر مشتمل”علماء بورڈ تھنک ٹینک “ قائم کردیا ،
علماء بورڈ کا اجلاس 30دسمبر کو طلب ،جنوری کے پہلے ہفتے میں ملک بھر کے شیوخ الحدیث ،شیوخ القرآن کا ملک گیر کنونشن بلایا جائیگا
ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:14
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) چیئرمین سنی اتحاد کونسل پاکستان صاحبزادہ محمد حامد رضا نے طالبان کے گمراہ کن فلسفہ جہاد”دہشتگردوں کے فکری توڑ “اور مذہب کے غلط استعما ل کو روکنے کیلئے ملک بھر کے جیدعلماء اور مفتیوں پر مشتمل ”علماء بورڈتھنک ٹینک “قائم کردیا ۔
(جاری ہے)
علماء بورڈ میں مفتی محمد سعید رضوی ، مفتی محمد حسیب قادری ، علامہ حامد سرفراز ،مفتی محمد حسین صدیقی ، مفتی محمد رمضان جامی ،علامہ شرافت علی قادری ،مفتی اظہر سعید ،مفتی فضل جمیل رضوی ،ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان ،علامہ غلام سرور حیدری ،مفتی عبد الحق دریائی ،مولانا اکبر نقشبندی اور مولانا وزیر القادری کو شامل کیا گیا ہے۔
علماء بورڈ کی طرف سے طالبان کے غیر اسلامی نظریات و افکار اور غیر اسلامی فہم اسلام کے توڑ کیلئے لٹریچر شائع کیا جائے گااور اسلام کا حقیقی فلسفہ جہاد اور شرائط جہاد قوم کے سامنے پیش کی جائیں گی تاکہ مذہب کا منفی اور غلط استعمال روکا جاسکے۔علماء بورڈ کا اجلاس 30دسمبر کو جامعہ رضویہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں ملک بھر کے شیوخ الحدیث اور شیوخ القرآن کا ملک گیر کنونشن بلایا جائے گا ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.