بلدیاتی انتخابات آئینی تقاضا اور جمہوری نظام کا لازمی حصہ ہے ، اصل ترقی بلدیاتی اداروں کے ذریعے ہی سے ممکن ہے ، عنایت اللہ خان
اتوار 28 دسمبر 2014 18:17
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) صوبائی وزیر بلدیات ود یہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ پشاور میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کر لی ہے ۔ پشاور میں ٹریفک مسائل پر قابوپانے کے لیے سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے پشاور آپ لفٹ منصوبوں کے لیے 29 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جی ٹی روڈ اور رنگ روڈ کے توسیعی منصوبوں پرتیزی سے کام جاری ہے ۔
ہم نے قوم سے وعدہ کیا ہے کہ انتظامیہ کو کرپشن اور بدعنوانی سے پاک کرکے عوام کی خدمت پر لگائیں گے ۔ ہم اپنے اختیارات کودرست انداز میں استعمال کر کے ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔سیاسی مصلحتوں کوبدعنوانی اور کرپشن کوجڑ سے اکھاڑنے کی کوششوں میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔(جاری ہے)
وہ مختلف وفو دسے بات چیت کر رہے تھے ۔ عنایت اللہ خان نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم عوام کو سہولیات پہنچانے کے ایجنڈے پر عمل پیر ا ہیں قوم کو کرپشن فری ادارہ دیں گے ۔
تمام کاموں میں شفافیت لائیں گے ہمارا صوبہ شدید مشکلات سے دوچارہے ہم اگر اپنے محکمہ میں تبدیلی لائیں گے کارکردگی بہتر بنائیں گے تو اس کا معاشرے پر اچھا اثر پڑے گا۔ اپنے رویوں میں تبدیلی لا ئیں گے اور عوام کے خادم بن کر کام کریں گے اس سے محکمے کے عزت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عوام کوٹیکسوں کے بدلے میں میونسپل سروسز فراہم کررہے ہیں اورمشن و عبادت کے طور پر خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اداروں پر عوام کے اعتماد کو بحال کرانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کارلائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.