ممبئی حملہ کیس‘ ذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی کا نوٹیفکیشن معطل ،
اسلام آباد ہائیکورٹ نے دس لاکھ روپے کے مچلکوں اور شخصی ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے
پیر 29 دسمبر 2014 13:55
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے دس لاکھ روپے کے مچلکوں اور شخصی ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے‘ وفاق کے وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ذکی الرحمن لکھوی کیس میں فریقین کو نوٹسز موصول نہیں ہوئے جس کی وجہ سے عدالت میں جواب داخل نہیں کرایا جاسکا۔
پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمن لکھوی کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس نوارالحق این قریشی نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی جبکہ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر جہانگیر جدون عدالت میں پیش ہوئے۔ ابتدائی سماعت کے دوران درخواست کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ذکی الرحمن لکھوی کو ممبئی حملہ کیس میں گذشتہ چھ سال سے غیرقانونی طور پر قید رکھا ہوا ہے اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اسلام آباد نے بھی ذکی الرحمن لکھوی کیس کی سماعت کرتے ہوئے رہائی کے احکامات جاری کئے تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.