جماعت اسلامی کاپاکستانی سرحد سے ملحقہ اضلاع میں طلباء کو فوجی تربیت دینے پرتشویش کااظہار،
مودی سرکار کے آنے سے جنوبی ایشیاء کاخطہ مکمل طور پر غیر محفوظ ہوگیاہے‘ ڈاکٹر سید وسیم اختر
پیر 29 دسمبر 2014 15:41
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) پارلیمانی لیڈرصوبائی اسمبلی و امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرسیدوسیم اخترنے بھارت کی جانب سے پاکستان کی سرحد سے ملحقہ اضلاع میں طلباء کوفوجی تربیت دینے کے اعلان پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ہندوستان کی حکومت پاکستان کے ساتھ دشمنی میں مکمل طور پر اندھی ہوچکی ہے ،بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈین گجرات کے وزیراعلیٰ آنندی بن پٹیل کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، بھارت اور اس کے انتہاء پسند حکمرانوں کا گھناؤناچہرہ کھل کر دنیا کے سامنے آچکاہے، ہندوستان نے آج تک پاکستان کے وجود کوکھلے دل سے قبول نہیں کیا۔
انہوں نے کہاکہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے جس نے وطن عزیزکو نقصان پہنچانے کاکوئی بھی موقع ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیا۔(جاری ہے)
کھیلوں کے میدانوں سے لے کر عالمی سطح کے فورمز تک بشمول مسئلہ کشمیر،آبی جارحیت اور انڈین خفیہ ایجنسی راء کی بلوچستان میں مداخلت جیسے سنگین مسائل ہندوستان کے پیداکردہ ہیں۔کشمیر میں کالے قوانین بناکر ظلم وستم کی انتہاء کردی گئی ۔
ایک لاکھ کشمیری مسلمانوں کاقتل عام،ہزاروں خواتین کی بے حرمتی اور لاکھوں بچوں کو یتیم بنادیاگیا مگر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی۔انہوں نے کہاکہ بھارت ہر بار دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں جعلی انتخابات کاڈھونگ رچاتا ہے جبکہ وہاں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرنے والی جماعتیں بائیکاٹ کی راہ اختیار کرتے ہوئے دنیاکی توجہ بھارتی مظالم اور غاصبانہ قبضے کی جانب مبذول کروانے کی کوششیں کرتی آرہی ہیں۔جب تک مسئلہ کشمیر کاحل،بلوچستان میں سی آئی اے اور موساد کی مددسے راء کی مداخلت اور آبی جارحیت کاخاتمہ نہیں ہوجاتا ہندوستان سے کسی بھی قسم کے تعلقات استوار نہیں ہوسکتے۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے مزیدکہاکہ بھارت وطن عزیزمیں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اتحاد ویکجہتی سے دشمن کی تمام سازشوں کوناکام بنایاجائے۔مودی سرکار کے آنے سے جنوبی ایشیاء کاخطہ مکمل طور پر غیرمحفوظ ہوکر رہ گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.